فیاض الحسن چوہان کے والد انتقال کر گئے

سابق صوبائی وزیر اطلاعات وجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے والد انتقال کر گئے ۔

مرحوم عبدالعزیز خاکسار کی عمر 87 برس سے زائد تھی ۔ انکے بڑے صاحبزادے بریگیڈئیر ریاض چوہان پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

مرحوم عبدالعزیز خاکسار پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر تھے۔ کمپیوٹربیورو اور فیڈرل بورڈ میں خدمات سرانجام دیں۔کچھ عرصہ قبل پھیپڑوں کے عارضہ کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز ڈی ایچ اے 2 نور مسجد میں دیڑھ بجے ادا کی جائیگی۔

Leave a Comment