تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں بدبخت بیٹے نے بیوی سے ملکر بوڑھے والدین کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم بیٹے محمد گل زمان اور اسکی اہلیہ شمائلہ بی بی کیخلاف پیرنٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
علامہ اقبال کالونی جی بلاک کے رہائشی محمود احمد نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس نے بیٹے سے ڈیڑھ لاکھ کی رقم لینی تھی، گزشتہ روز رقم کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد رقم دینے سے انکاری ہو گیا۔ بعد ازاں اپنی اہلیہ شمائلہ بی بی کے ہمراہ گھر داخل ہوا اور ڈنڈوں اور سوٹوں سے باپ اور والدہ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے والد کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پیرنٹس ایکٹ کے &تحت مقدمہ درج کر کے ناخلف بیٹے اور اسکی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے