قومی کرکٹر محمد حارث کی نئی زندگی کی شروعات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے زندگی کی نئی اننگ کا آغاز کر دیا ہے اور ان کا نکاح ہو گیا ہے۔

قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے خود سوشل میڈیا پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصاویر اور ویڈیو شیئر کر کے اپنے نکاح کی خوشخبری سے فینز کو آگاہ کیا ہے۔

محمد حارث نے تصویر کے کپشن میں لکھا کہ آج میرے نکاح کا دن ہے اور اس نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کا بہت بہت شکر گزار ہوں۔

 

نوجوان بیٹر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں کہ ان کا نکاح کس خاتون سے ہوا ہے یا رخصتی کب ہوگی تاہم جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں، اس سے لگتا ہے کہ یہ خالص نجی تقریب تھی جس میں صرف دونوں طرف کے خاندان کے قریبی ا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ہی فیصل آباد میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ون ڈے کپ کے اسکواڈز اور کپتانوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

محمد حارث کو اسٹالینز کے اسکواڈ کی قیادت سونپی گئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود ان کی قیادت میں کھیلیں گے۔

Leave a Comment