قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 37 سالہ سابق ٹیسٹ کپتان و وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کرڈالی۔ گزشتہ روز سابق کپتان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کے الیکٹرک سے درخواست کی کہ ’’کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی‘‘۔
سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی کے الیکٹرک سے کی گئی درخواست کا اسکرین شارٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ روز شام تک گرمی اور حبس کی شدت برقرار تھی جب کہ رات 9 بجے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔