ایف آئی اے حکام نے لاہور ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کے خواہشمند مسافر کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ابرار اشرف جعلی نام پر غیر قانونی سفری دستاویزات پراٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ ملزم کا اصل نام وقارالحسن ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 40 لاکھ روپے کے عوض جعلی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیاگیا ہے۔