لندن میں خواجہ آصف کو قتل کی دھمکی، ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے سینیئر رہنما و وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لندن گراؤنڈ سٹیشن پر نامعلوم شخص نے لیگی رہنما خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی۔ نامعلوم شخص نے لیگی رہنما کو سنگین دھمکیاں اور غلیظ گالیاں بھی دیں۔ واقعہ چند روز قبل پیش آیا۔ خواجہ آصف اس وقت لندن ہی میں ہیں، جہاں اُن کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔

حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ حکومت نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کر کے تحقیقات کرانے کی ہدایت کر دی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل چند افراد نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیا تھا، مشتعل افراد نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے نعرے بازی کی تھی۔

Leave a Comment