لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرا کی والدہ انتقال کر گئیں

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اظہر قیوم ناہرا، حاجی مدثر قیوم ناہرا، مظہر قیوم ناہرا اور اسد قیوم ناہرا کی والدہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں۔

نماز جنازہ ناہرا ہاؤس کے لان میں ادا کی گئی جس میں ارکان اسمبلی، سرکاری افسر وں اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، مرحومہ کو مدرسہ دار الاحسان کے احاطہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Leave a Comment