معروف ماہر تعلیم پیٹرن انچیف دی یونیورسٹی آف لاہور ایم اے رؤف حرکت قلب بند ہونے سے گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم اے رؤف کی نماز جنازہ گزشتہ روز یونیورسٹی گراؤنڈ میں ادا کی گئی اور یونیورسٹی آف لاہورکے احاطے میں ان کی تدفین کی گئی، نماز جنازہ میں سینئر صحافیوں سمیت اہم سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ ان کے بھانجے محمد مظفر نے پڑھائی