محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو جمعرات کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا اور وہ پہلی دستیاب پرواز سے ڈبلن کے لیے روانہ ہوں گے۔ یہ پیشرفت عامر کے ویزا میں تاخیر کے بعد ہوئی ہے اور وہ منگل کو پاکستانی ٹیم کے ساتھ آئرلینڈ روانہ نہیں ہو سکے تھے۔ واضح رہے کہ محمد عامر سال 2018ء میں آئرلینڈ میں ایک ٹیسٹ بھی کھیل چکے ہیں۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے اختتام کے بعد وہ T20 ورلڈ کپ 2024ء شروع ہونے سے پہلے چار میچوں کی T20I سیریز میں شرکت کے لیے برطانیہ جائیں گے۔ انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔
سیریز کے لیے آئرلینڈ کا سکواڈ پال اسٹرلنگ (کیپٹن)، مارک ایڈیر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، بیری میکارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ پر مشتمل ہے۔
پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان شامل ہیں ۔

Leave a Comment