محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے ایک اور موسلا دھار اسپیل کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق 14 اگست کی شام سے لے کر 18 اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں پنجاب، خیبرپختونخوا، اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق، 14 اگست سے 18 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، اور چنیوٹ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ، سینٹرل پنجاب کے علاقوں فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔
جنوبی پنجاب کے علاقوں بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، میانوالی، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی تاکید کی ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر بارشوں کے باعث مختلف تقریبات متاثر ہونے کا خدشہ ہے