ضلع مستونگ میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں دو دستی بم حملوں میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے اورڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ جان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
کمشنر قلات کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد چالو باوڑی چوک میں دستی موٹرسائیکل سواروں کی جا نب سے دستی بم حملے میں تین بچے 8 سالہ سمیع اللہ ، 11 سالہ خان اور 12 سالہ مجیب، 15 سالہ عمران خان، 23 سالہ عبدالمالک، 35 سالہ حضرت اللہ اور 50 سالہ منان زخمی ہو گئے جنہیں ٹراما سنٹر سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
سریاب روڈ پر گرلز کالج میں نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھما کے سے پھٹ گیا تا ہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔