مسجد الحرام کے امام نے نوجوانوں اور شادی شدہ جوڑوں کو خاص نصیحت کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے خطبے میں مسجد الحرام کے 9 اماموں میں سے ایک امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان زندگی سکون اور مہذب زندگی کا نام ہے، جب کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جس سے زندگی میں خلل پڑتا ہے اور عدم استحکام پیدا ہوتا ہے تو ان کے درمیان حسن سلوک کو تسلیم کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
امام کا شوہروں سے متعلق کہنا تھا کہ شوہروں کو ایک اچھی زندگی فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے، بیویوں کو اپنے شوہر کی حفاظت یقینی بنانی چاہیے۔ اس کی غیر موجودگی میں بچے کی پرورش، پیسوں کی حفاظت اور گھر میں استحکام بنائے رکھے۔