مشہور موسیقار ذوالفقار علی عطرے خالقِ حقیقی سے جاملے

خاندانی ذرائعکے مطابق مرحوم کا جنازہ آج دوپہر 1 بجے ان کی رہائش گاہ 304 خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن لاہور سے اٹھایا جائے گا۔

واضح رے کہ ذوالفقار علی پاکستانی فلمی موسیقی کی ایک نمایاں شخصیت تھے اور ان کی موسیقی نے کئی نسلوں کے دلوں میں اپنا ایک الگ مقام بنایا۔

ذوالفقار علی عطرے نے اپنے فنی کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانے ترتیب دیے اور موسیقی کی دنیا میں اپنے شاندار کام کی بدولت متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

ان کی بطور میوزک ڈائریکٹر آخری فلم “ویلکم پنجاب” تھی، جس کی عکس بندی اس وقت جاری تھی،ان کی دھنوں نے کئی گانوں کو لازوال بنا دیا اور ان کے موسیقی کے انداز نے پاکستانی فلموں کو ایک نیا رنگ دیا۔

ذہن نشین رہے کہ 2024 میں ذوالفقار علی عطرے کو ان کی طویل فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

ان کے دوست احباب کا کہنا ہے کہ ان کی وفات سے پاکستانی فلمی اور موسیقی کی صنعت میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔

موسیقی کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے ذوالفقار علی عطرے کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

 

 

Leave a Comment