پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پلئینگ الیون کا حصہ بننے والے انگلش سپنر ریحان احمد نے ملتان ٹیسٹ میچ میں والد کیساتھ پیش آئے واقعہ کا ذکر کردیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف انگلش سپنر ریحان احمد نے بتایا کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جب انگلینڈ نے گرین شرٹس کیخلاف 823 رنز کا ہندسہ بورڈ پر لگایا تو انکے والد سٹیڈیم سے چلے گئے۔ریحان احمد نے کہا کہ میرے والد پاکستان کیخلاف اتنے رنز بننے پر خوش نہیں تھے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ انکی ٹیم ہار جائے، انگلش سپنر کے والد پاکستان میں پیدا ہوئے تھے اور 2001 میں برطانیہ شفٹ ہوگئے تھے۔
اٹک کی مقامی تنظیم کو مکمل طور پر تحلیل کر دیا
ابتدائی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے گرین شرٹس کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بطور کپتان شان مسعود کی یہ مسلسل ٹیسٹ میں یہ چھٹی ہار تھی