ملتان ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن؟

ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کے بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میچ ڈرا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے فتح حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان کی پہلی اننگز کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 630 رنز بنالیے ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ اورہیری بروک نے کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈبل سنچریاں مکمل کیں،جس کے بعد پاکستانی بولرز کیل۴ے وکٹیں حاصل کرنا مشکل ہوگیا۔

ملتان کے میدان میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بیٹسمینوں کا غلبہ رہا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شان مسعود،عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایک بڑا اسکور کھڑا کیا۔

شان مسعود نے کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے 151 رنز بنائے جب کہ عبداللہ شفیق نے 102 اور سلمان علی آغا نے 104 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن فراہم کی۔سعود شکیل نے بھی 82 رنز بنائے لیکن کپتان بابر اعظم بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 30 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی پوری ٹیم 556 رنز بناسکی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں،جب کہ گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شعیب بشیر، جو روٹ اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

دوسری جانب پاکستان کے اس بڑے اسکور کے جواب میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے بھی پراعتماد انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ اوپنرز زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے ٹیم کو 119 رنز کی شراکت فراہم کی۔زیک کرالی 78 اور بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جو روٹ اور ہیری بروک نے پاکستانی بولرز کی خوب دھنائی کی اور تیزی سے رنز بناتے ہوئے ڈبل سنچریاں مکمل کیں۔

جو روٹ نے 254 اور ہیری بروک نے 213 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ایک مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔ چوتھے دن کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 630 رنز تھا۔ پاکستان کے بولرز بالکل بے بس نظر آئے اور انہیں انگلش بلے بازوں کو روکنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

Leave a Comment