ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 تک ریکارڈ کی گئی،جبکہ اس کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے پنجاب،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔زلزلے کے دوران لوگوں نے قرآن پاک کی تلاوت اور دعائیں پڑھنا بھی شروع کر دیں۔
حکام کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں،مگر متعلقہ ادارے صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ 110 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والا زلزلہ درمیانے درجے کا تھا جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ کم ہوتا ہے۔زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا بھی امکان .ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے