محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دیر، وزیرستان، چترال اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے