پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک اور امشا رحمان کے بعد ایک اور سیلیبریٹی کی نازیبا ویڈیووائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیو کے بارے کہا جارہا ہے کہ یہ انڈونیشین مشہور شخصیت لیڈیا اونک کی ہے جو کہ (ONIC Esports) کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ یہ کسی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی تیسری ’غیر اخلاقی‘ ویڈیو ہے۔
سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی 12 منٹ کی ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی انڈونیشیائی ای – اسپورٹس اسٹار لیڈیا اونک سے مماثلت رکھتی ہے۔ جس کے بعد ایک نئی بحث چھیڑ گئی۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ لیڈیا اونک سے ملتی جلتی دکھائی دیتی ہے، جسے گیمنگ کمیونٹی میں لیڈیا سیٹیوان بھی کہا جاتا ہے۔
بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو لیڈیا اونک کی ہی ہے ، تاہم اس بارے میں کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے جس سے یقین کیا جائے کہ یہ ویڈیو واقعی لیڈیا اونک کی ہی ہے۔
لیڈیا اونک، جن کا اصل نام لیڈیا سیٹیاوان ہے، ای-اسپورٹس اور گیمنگ کی دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں، انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) جیسے پلیٹ فارمز پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ اونک ایسپورٹس کی برانڈ ایمبیسڈر ہونے کی حیثیت سے، لیڈیا کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔