فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کے والد عبدالنصیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کا ری ہیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کروا کر کیریئر کو ختم ہونے سے بچایا جائے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالنصیر نے کہا کہ سوات میں میرے بیٹے کی اچھی دیکھ بھال نہیں ہو رہی، اس کا ری ہیب این سی اے میں کیا جائے، کیونکہ سوات میں سہولتیں نہیں ہیں اور بہترین ڈاکٹرز بھی میسر نہیں ہیں۔عبدالنصیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوات میں ری ہیب کا کہا، ان کے شکر گزار ہیں لیکن سوات میں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے احسان کا کیریئر داؤ پر ہے، ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان سے ملاقات کر کے احسان کو این سی اے لانے کی درخواست کی ہے۔