میوزک اسپیکر کی مرمت کیلئے پیسے نہ دینے پرماں قتل

میوزک اسپیکر کی مرمت کیلئے پیسے نہ دینے پر نوجوان نے اینٹوں سے ماں کا چہرہ کچل دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد میں پیش آیا جہاں سنگدل بیٹا اپنی ماں کا قاتل بن گیا۔55 سالہ خاتون سنگیتا ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی اور اسے کے 2 بیٹے موہت اور منیش ہیں، منیش نئی دہلی میں سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے جب کہ 26 سالہ موہت مختلف تقریبات میں سانڈ سسٹم والے ڈی جے کے طور پر کام کرتا تھا۔ موہت کو نوراتری کیلئے مندر میں جانے اور اسپیکر کی مرمت کیلئے 20 ہزار بھارتی روپے کی ضرورت تھی جس کیلئے اس نے اپنی ماں سے پیسے مانگے، ماں نے نہ صرف پیسے دینے سے انکار کیا بلکہ موہت کو ڈانٹا بھی، اس کے ساتھ ہی اپنی تمام تر جائیداد بڑے بیٹے کے نام کرنے کی دھمکی بھی دی۔

Leave a Comment