میچ دیکھنے آئے سپیشل برانچ کے ملازم کی پولیس کے ہاتھوں دھلائی

پولیس نے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پاس پر میچ دیکھنے جانے والے اسپیشل برانچ کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ میچ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں اسٹیڈیم جانے کی کوشش کررہے ایک شہری کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لبرٹی چوک پر پی سی بی پاس رکھنے والے شہری کو اسٹیڈیم کے اندر جانے سے روکا۔ شہری کو روکنے پر پولیس والوں اور شہری میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر ایک پولیس اہلکار نے پی سی بی پاس کارڈ ہولڈر شہری کو تھپڑ دے مارا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تشدد کا شکار ہونے والے شہری کی شناخت مدثر اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سپیشل برانچ کا ملازم ہے۔ مدثر اقبال کے پاس پی سی بی کی جانب سے جاری کیا گیا سیکورٹی پاس بھی موجود ہے

Leave a Comment