انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے جبکہ بھارت کے ریشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔
ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں اور بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 نمبر پر چلے گئے ہیں۔
سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں اور سلمان علی آغا دوسرے ٹیسٹ میں 31 اور 63 کے سکور کے ساتھ 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ سلمان آغا نے اپنی آخری 4 ٹیسٹ اننگز میں سے 3 ففٹیز بنائی ہیں اور 30 سالہ بیٹر اب پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ درجہ بندی کرنے والے ٹیسٹ بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ساتھی بابر اعظم (19ویں پوزیشن)، محمد رضوان (21ویں پوزیشن) اور سعود شکیل (27 ویں پوزیشن) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
باولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سپنر نعمان علی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لینے کے بعد ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں دوبارہ 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ساجد خان اسی مقابلے میں پلیئر آف دی میچ قرار پانے کے بعد 22 درجے ترقی کر کے 50 ویں نمبر پر آ گئے ہیں