نابینا نجومی بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئیاں

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی بابا وانگا دنیا بھر میں اپنی حیران کن پیشگوئیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

ان کی پیدائش 1911 ءمیں ہوئی اور وہ 1996 ءمیں 85 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔

ان کے مطابق، انہوں نے دنیا کی تاریخ میں کئی اہم واقعات کی پیش گوئی کی، جن میں 9/11 حملہ بھی شامل ہے۔

بابا وانگا، جنہوں نے 5079ء تک کے لیے پیشگوئیاں کیں، اپنے وقت کی نہایت معروف شخصیت تھیں۔ ان کا ماننا تھا کہ اس سال کے بعد دنیا کا اختتام ہو جائے گا۔

بابا وانگا کی زندگی اور نابینا ہونے کی داستان:

بابا وانگا کا بچپن رومانیہ میں گزرا، مگر ان کی زندگی اس وقت بدل گئی جب 12 سال کی عمر میں ایک زبردست مٹی کے طوفان نے انہیں نابینا کر دیا۔

اپنی نابینائی کے بعد، انہوں نے جڑی بوٹیوں کے علاج اور پیشگوئی کے ذریعے لوگوں کی مدد کرنا شروع کی۔

نوسٹرا ڈیمس: 16ویں صدی کا مشہور نجومی

فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس، جو 1503ء میں پیدا ہوئے اور 1566 ءمیں وفات پا گئے، دنیا بھر کے کئی اہم واقعات کی درست پیشگوئیوں کی وجہ سے معروف ہیں۔

ان کی پیشگوئیوں میں ایڈولف ہٹلر کا عروج، جان ایف کینیڈی کا قتل اور کووڈ-19 کی وبا شامل ہیں۔

نوسٹرا ڈیمس نے لندن میں 1666 ءکی عظیم آگ اور جاپان کے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹمی بم کے دھماکوں کی بھی پیش گوئی کی تھی، جو حیرت انگیز طور پر درست ثابت ہوئیں۔

2025 ءکے لیے بابا وانگا کی پیشگوئیاں

بابا وانگا نے 2025 کے لیے کئی اہم اور تشویش ناک پیشگوئیاں کی ہیں:

1. یورپ میں تنازعات کی وجہ سے ایک عالمی بحران پیدا ہوگا۔
2. زمین کو خلا سے ایلینز کے حملے کا سامنا ہو سکتا ہے۔
3. کائنات میں کوئی ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کی کسی نے توقع نہ کی ہو۔
4. دنیا کے خاتمے کا آغاز ہوگا، لیکن انسانیت 5079 تک باقی رہے گی۔
نوسٹرا ڈیمس کی 2025 کے لیے پیشن گوئیاں

نوسٹرا ڈیمس نے بھی 2025 کے لیے کئی خوفناک پیشگوئیاں کی ہیں:

1. یورپ ظالمانہ جنگوں کا مرکز بن سکتا ہے۔
2. قدیم طاعون دوبارہ پھیل سکتا ہے، جو دشمنوں سے زیادہ مہلک ہوگا۔
3. برازیل میں آتش فشاں کے پھٹنے اور مہلک سیلابوں کا امکان ہے۔
4. روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع اختتام پذیر ہوگا۔

بابا وانگا کی مستقبل کے متعلق دلچسپ پیشگوئیاں

بابا وانگا نے نا صرف 2025 بلکہ آنے والے سینکڑوں سالوں کے لیے پیشگوئیاں کی ہیں:

• 2043 ءتک یورپ مسلم حکمرانی میں ہوگا۔
• 2076 ءمیں دنیا پر کمیونسٹ حکمرانی لوٹ آئے گی۔
• 2028 ءتک انسان سیارہ زہرہ پر پہنچ جائے گا۔
• 2170 ءمیں زمین کو قحط سالی کا سامنا ہوگا، جبکہ 3005 تک مریخ پر جنگ ہوگی۔
• 5079 ءمیں کائنات کے اختتام کا وقت ہوگا۔

دنیا کے مستقبل کی تصویر کشی:

بابا وانگا اور نوسٹرا ڈیمس کی پیشگوئیاں کئی لوگوں کے لیے حیرت اور خوف کا باعث ہیں۔

ان دونوں نجومیوں کی پیشگوئیاں اگرچہ مکمل طور پر درست نہ بھی ہوں، مگر یہ انسانیت کو مستقبل کے ممکنہ چیلنجز اور خطرات کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتی ہیں

Leave a Comment