نجی اسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے کر فرار ہونے والی ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

گزشتہ روز نجی اسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے کر فرار ہونے والی ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال کے واش روم میں خاتون بچے کو جنم دے کر فرار ہوگئی تھی،اسپتال عملے نے بروقت اقدام کرکے بچے کو ریسکیو کیا تاہم نومولود جانبر نہ ہوسکا۔

یہ واقعہ کھارادر تھانے کی حدود میں واقع ایک نجی اسپتال میں پیش آیا،پولیس نے سرکار کی مدعیت میں فرار ہونے والی لڑکی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس نے مذکورہ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلیں جس میں دو خواتین کو واش جاتے اور وہاں سے آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس سے چہرے کی شناخت بھی ممکن ہے۔

Leave a Comment