نسیم شاہ اور سرفراز بنگلہ دیش ’اے‘ کیخلاف 4 روزہ میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا حصہ

عود شکیل بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف اپنے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کے لیے تیار ہیں۔ اسکواڈ میں کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد سمیت متعدد ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پاکستان شاہینز بدھ کی سہ پہر اسلام آباد کلب میں چار روزہ میچ کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز ہیڈ کوچ عمر گل کی رہنمائی میں کرے گی۔

 

11 اگست کو قومی ٹیم کے کیمپ پر توجہ مرکوز کرنے سے پہلے انہیں جیسن گلیسپی اور اظہر محمود سپورٹ کریں گے۔ ابتدائی چار روزہ میچ کے بعد آٹھ ٹیسٹ ممکنہ کھلاڑی قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے اور بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف بقیہ میچوں کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں ان کھلاڑیوں کے متبادل کا اعلان سلیکٹرز کریں گے۔

پی سی بی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے، اور پاکستان شاہینز بمقابلہ بنگلہ دیش ‘اے’ سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان جلد ہی متوقع ہے۔

 

پاکستان شاہین اسکواڈ سعود شکیل (کپتان)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، سمین گل، سرفراز احمد (وکٹ۔ کیپر) اور عمر امین پر مشتمل ہے

Leave a Comment