نوجوانوں کیلئے 1کروڑ روپے تک قرضوں کا اعلان

محکمہ امور نوجوانان نے نوجوانوں کیلئے ایک کروڑ روپے تک کے قرضوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ گرمی کی چھٹیوں میں باقاعدگی سے سمر کورسز کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ امور نوجوانان پشاور میں سمر شارٹ کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی محکمہ امور نواجوانان و کھیل کے ایڈیشن سیکرٹری پیر عبداللہ شاہ تھے جبکہ ڈائریکٹر امور نوجوانان ڈاکٹر نعمان مجاہد، ڈین اقرائنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر شیراز احمد،میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ فیکلٹی اورطلبائو طالبات نے شرکت کی۔اقرائنیشنل یونیورسٹی اور محکمہ امور نوجوانان کے اشتراک سے مکمل ہونیوالے سمر کورسز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی انتہائی اہم ہے وائس اوور، وی لاگنگ اور موبائل جرنلز جیسے کورسز پشاور میں کرانا انتہائی منفر اقدام ہے۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان مجاہد نے کہا کہ یہ کورسز پہلی بار کرائے گئے لیکن یہ آخری بار نہیں یہ کورسز اب ہر سال باقاعدگی سے کرائے جائینگے اور اس کا دورانیہ بھی بڑھایا جائیگا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے دس لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے شروع کئے جائینگے جس سے وہ اپنا کاروبار بھی شروع کرسکیں گے اور دوسروں کو بھی روزگار کی فراہمی ہوسکے گی تقریب میں کورس مکمل کرنیوالے طلبا ئو طالبات کو سرٹیفکیٹ اور ٹرینرز کو شیڈلز دی گئیں۔

Leave a Comment