سرگودھا شہر میں نوجوان نے شادی ناکامی پر چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دیں اور شواہد اکٹھے کرتے ہوَئے تمام پہلوؤں پر مصروف تفتیش ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے گنجان آباد علاقہ اولڈ سول لائن میں نوجوان عدیل چار بچوں کی ماں آسیہ سے شادی کی خواہش رکھتا تھا جس میں ناکامی پر نوجوان عدیل نے فائرنگ کرکے چار بچوں کی ماں آسیہ کو قتل کردیا اور خود کو فائر مار کر خودکشی کر لی۔جن کی نعشیں تھانہ کینٹ پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دیں اور تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفیش ہے۔