نوجوان کو شادی سے انکار مہنگا پڑ گیا، لڑکی نے حملہ کر دیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے اپنے بوائے کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ پر باورچی خانے کے چاقو سے حملہ کیا اور لڑکے کو زخمی کیا جس کے بعد لڑکا وہاں سے بمشکل بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے وار کے بعد متاثرہ شخص ہسپتال پہنچا اور بعدازاں پولیس اسٹیشن جاکر شکایت درج کروائی۔تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شناخت نہیں بتائی گئی

Leave a Comment