نوشکی: مسلح افراد کی فائرنگ سے جے یوآئی رہنما جاں بحق

بلوچستان کے شہر نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جے یوآئی کے رہنما میر ظہور احمد بادینی جاں بحق اور ان کا گن مین زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنما میر ظہور احمد بادینی اپنے دوست کے ہمراہ شہر سے مین آر سی ڈی شاہراہ کی جانب جا رہے تھے کہ ڈگری کالج نوشکی فلور مل کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو گولیاں ظہوراحمد بادینی کو لگیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، ان کے ساتھ موجود ان کے دوست زبیر احمد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کا تمام زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں اور قتل میں ملوث نامعلوم ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے

Leave a Comment