نوید اکرم چیمہ کو قومی کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ

نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جونیوز کے مطابق نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ٹیم مینیجر تھے، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک وہاب ریاض سینئر مینیجر اور منصور رانا مینیجر رہے تھے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں خراب پرفارمنس پر وہاب ریاض اور منصور رانا کو ہٹایا گیا تھا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیے جانے کے بعد ٹیم کے مینیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ تینوں ٹورز میں ڈسپلن نام کی کوئی چیز ٹیم میں نہیں دیکھی گئی اور شکایات کی تصدیق کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Comment