نیوزی لینڈ کے بولر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا، اپنے وطن کیلئے18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے۔

کیوی فاسٹ بولر کی رٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ٹم ساؤتھی کا کیرئیر شاندار رہا، ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ ہملٹن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم نیوزی لینڈ نے اگر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو ٹم ساؤتھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹم ساؤتھی اپنے وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

سموگ کی شدت برقرار، پنجاب میں سرکاری ملازمین کی حاضری 50 فیصد کم کرنے کے احکامات جاری
یاد رہے کہ ٹم ساؤتھی نے اب تک 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں جبکہ 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی 20 میچز میں 164 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔

Leave a Comment