معروف نیوز اینکر عبداللہ حسن خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل آواری ٹاور سگنل کے قریب کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں عبداللہ حسن جاں بحق ہو گئے۔ عبداللہ حسن مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ حادثہ میں نیوز اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی نیوز اینکر عبداللہ حسن کے روڈ حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور خاندان کے صبر کے لیے دعا کی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے نیوز اینکر عبداللہ حسن کے لواحقین سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ صحافت کے میدان میں عبداللہ حسن کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبداللہ حسن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں