دوران ڈیوٹی واش روم جانے پر ڈپٹی کمشنر کا درجہ چہارم کے ملازم پر تشدد، سرعام تھپڑ رسید کئے، گھونسے ٹھڈے مارے اور پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ڈی سی شیخوپورہ رمضان راشن پروگرام کے کاؤنٹر پر رش دیکھ کر غصے میں آ گئے۔ بغیر تصدیق کے ایک نوجوان کو ڈانٹا، اس نے کہا میں تو سرکاری ملازم ہی نہیں۔ پھر اسی نام کے دوسرے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
اس نے بھی کہا کہ میں سرکاری ملازم ہی نہیں۔ اسی دوران ذوالفقار نامی ملازم واش روم سے واپس آیا تو ڈی سی آگ بگولا ہو گئے اور مار پیٹ شروع کر دی۔ بعد ازاں ملازم کے واش روم جانے کی تصدیق ہونے پر اسے دوبارہ کام کا حکم دے کر چلے گئ