واپڈا کی جانب سے ارشد ندیم کو 50لاکھ روپے کا چیک بطور انعام دیا گیا

واپڈا کی جانب سے ارشد ندیم کو 50لاکھ روپے کا چیک بطور انعام دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق واپڈاہاؤس میں اولمپئین گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی،واپڈا کی جانب سے ارشد ندیم کو 50لاکھ روپے کا چیک بطور انعام دیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشدندیم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں پھر پوری پاکستانی قومی اور میڈیا کا شکرگزار ہوں،واپڈا نے بہت اچھے طریقے سے ویلکم کیا اور عزت دی،لیسکو نے ہمیں ملازمت دی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

Leave a Comment