ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ہوم ٹیسٹ میچوں میں کوکا بورا گیندیں استعمال ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کہا ہے کہ اس سیزن میں پاکستان کو بنگلہ دیش انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سات ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔
ڈومیسٹک ریڈل بال کرکٹ میں ڈیوک اور وائٹ بال کرکٹ میں کوکابورا استعمال ہوں گی۔مختلف برانڈز کی گیندوں کے استعمال اور متوازن پچز کی تیاری کا مقصد کھیل کا معیار بلند کرنا ہے۔ چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ سیزن میں ایسی پچز تیار کریں گے جو کھیل کے معیار میں اضافہ کرسکیں۔ ٹونی ہیمنگ مقامی کیوریٹرز کو بھی تربیت دیں گے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں پچز تیار کرسکیں۔