وزارت خزانہ نے عوام کو خوشخبری سنا دی

وزارت خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت استحکام سے نمو کی جانب گامزن ہے، اہم اقتصادی اشاریے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ میں بتایا گیا کہ تجارتی اور حسابات جاریہ کے خساروں میں کمی آ رہی ہے جبکہ ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ستمبر میں ملکی برآمدات 2.5 ارب ڈالر سے لے کر 3 ارب ڈالر اور درآمدات 4.5 ارب ڈالر سے لے کر 5 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے

Leave a Comment