وزیراعظم ارشد ندیم کا استقبال کریں گے

پاکستان کا نام روشن کرنے والے اور اولمپکس کی تاریخ کا ریکارڈ بنانے والے ارشد ندیم آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

 وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے فوکل پرسن رانا مشہود نے ارشد ندیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور پاکستان و قوم کا نام روشن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

رانا مشہود نے بتایا ہے کہ ارشد ندیم جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا وہ آج رات واپس پاکستان پہنچ رہے ہیں اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف خود لاہور ایئرپورٹ پر ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔

فوکل پرسن وزیراعظم رانا مشہود نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ارشد ندیم کی کارکردگی پر بہت زیادہ پرجوش تھے، وزیراعظم اور قوم ارشد ندیم کا تاریخی استقبال کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ارشد ندیم کو ائیرپورٹ سے ایک جلوس کی شکل میں لے کر جایا جائے گا

Leave a Comment