بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہور ہے جس میں انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر مداحوں پر برہمی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچے تھے کہ اچانک وہاں موجود مداحوں کا ایک بڑا ہجوم ان کی جانب سیلفیز لینے کیلئے امڈ آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی نے پہلے چند مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں،لیکن جب ہجوم زیادہ بڑھنے لگا تو کوہلی نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیملی کو چھوڑ کر تھوڑی نہ سیلفی لوں گا۔
انڈین ٹیم کے مایہ ناز بلے نے وہاں موجود فوٹوگرافرز کو بھی سختی سے منع کیا کہ وہ ان کی فیملی کی تصاویر بالکل بھی نہ کھینچیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی کے مداحوں میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے،جہاں کچھ مداح ان کے ردعمل کو سمجھ رہے ہیں کہ جب فیملی ساتھ ہو تو تب مداحوں کو بالکل بھی مداخلت نہیں کرنی چایے،جبکہ دوسری جانب کچھ مداح ان کے اس رویے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ حالیہ کرکٹ سیزن میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد بھارتی ٹیم کے بڑے کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کوہلی کی حالیہ ناراضگی کو بھی اسی دباؤ سے جوڑا جا رہا ہے