ویمنز انڈر-19 ایشیاکپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کس گروپ میں شامل ہیں؟ حیران کن انکشاف

چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان آنے سے بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد ویمنز انڈر-19 ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق روایتی حریف آئندہ ماہ ملائیشیا میں شیڈول ایشیائی ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے، جہاں گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ نیپال کو بھی رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ ملائیشیا کے بایومس کرکٹ اوول میں 15 سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ 2025 کے آئی سی سی ویمنز انڈر-19 ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اہم تربیتی موقع ثابت ہوگا۔

سموگ کی شدت برقرار، پنجاب میں سرکاری ملازمین کی حاضری 50 فیصد کم کرنے کے احکامات جاری
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سری لنکا اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، اسی دن روایتی حریف پاکستان اور بھارت بھی مدمقابل ہوں گے۔

Leave a Comment