وینا ملک کا مفتی قوی سے متعلق دھماکا خیز انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ مفتی قوی خفیہ طور پراداکاراؤں کی نگرانی کرتے ہیں۔
معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت جس دوران انہوں نے دھماکہ خیز انکشافات کیے ہیں، پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں اور انہیں ہر چیز کا علم ہوتا ہے، مفتی قوی نے مجھے بھی یہ بتایا کہ میرا حسن و جمال کیسا ہے۔

پوڈکاسٹ میں وینا ملک نے اپنے شوبز کیریئر، تنازعات اور ممکنہ دوسری شادی پر بھی کھل کر گفتگو کی، انہوں نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس میں کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس شو میں کام کرکے انہیں بہت مزہ آیا، لیکن اس کے بعد انہیں دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔

وینا ملک نے وضاحت کی کہ بگ باس کی شوٹنگ کے دوران گھر کے اندر 56 کیمرے اور باہر بھی اتنے ہی کیمرے لگے ہوتے ہیں جو ہر لمحہ ہر ایک چیز کو ریکارڈ کرتے ہیں اس شو کے دوران ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی تفصیلات مفتی قوی کو کیسے معلوم ہوئیں، یہ ایک سوال تھا جو انہوں نے مفتی قوی سے پوچھا تھا جس پر مفتی قوی مزید بھڑک گئے تھے۔

وینا ملک نے کہا کہ مفتی قوی نے اس وقت یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ کیا وہ اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں، وینا نے واضح کیا کہ ان کے بچوں کو ان کی زندگی کے بارے میں ہر چیز کا علم ہے اور وہ بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر بگ باس سمیت دیگر پروگرام دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں اور ان کی زندگیوں سے متعلق ہر چیز جانتے ہیں۔

مفتی قوی کے کردار پر سوالات اٹھا کر وینا ملک نے اپنے شوبز کیریئر کے دوران تنازعات میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب اس پوڈکاسٹ کے بعد شوبز کی دنیا میں دھماکا خیز تبصرے اور بیانات کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے، شوشل میڈیا صارفین اور وینا ملک کے مداحوں میں بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے

Leave a Comment