ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی اور ساتھ ہی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور جرمانے کا عندیہ بھی دے دیا۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کی سہولت کے لئے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب گاڑی مالکان کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے مزید 15 دن ملیں گے۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اعلان کیا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کے لیے ایکسائز کاؤنٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ جو گاڑی مالکان ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں غفلت برتیں گے، ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی اور ان پر 200 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی بحالی پر بھی 200 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

سمارٹ کارڈ صارفین کے لیے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ وہ اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے 24 گھنٹے اپنے گھر بیٹھے ٹوکن ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کی بدولت صارفین کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ یہ اعلان ان گاڑی مالکان کے لیے ایک وارننگ ہے جنہوں نے کئی سالوں سے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں غفلت برتی تھی۔ اب ان کے پاس 15 دن کی اضافی مہلت ہے تاکہ وہ اپنے واجب الادا ٹیکس ادا کر سکیں اور اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن

Leave a Comment