ٹویوٹا گاڑیوں کا پلانٹ بند کر دیا گیا

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انڈس کمپنی نے تویوٹا گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کو عارضی وقت کیلئے بند کر دیا ہے،پلانٹ 26 سے 30 ستمبر کے دوران بند رہے گا،جس کی وجہ پارٹس کی قلت بتائی گئی ہے۔

اسٹاک فائلنگ میں کمپنی نے بتایا ہے کہ سپلائی چین کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خام مال و کمپوننٹ کی انوینٹری کم سطح پر ہے، جس کے نتیجے میں ایسے پرزہ جات کی کمی ہے، جو گاڑیوں کی پیدوار کے لیے درکار ہوتے ہیں۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ وہ اپنی پیداواری ضروریات کو پورا کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں،انڈس موٹرز نے انہی وجوہات کی وجہ سے اپنا پلانٹ 6 سے 8 اگست تک بند کر دیا تھا۔

دوسری جانب سیمنز پاکستان انجینئرنگ کمپنی نے اسمارٹ انفراسٹرکچر کے تحت اپنے ایک آپریشنل سیگمنٹ ’الیکٹریفکیشن اینڈ آٹومیشن بزنس‘ کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ایک بار کی ٹرانسفارمیشن کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 55 کروڑ 60 لاکھ روپے بتایا جارہا ہے ۔

ریگولیٹری فائلنگ میں سیمنز کا بتانا تھا کہ یہ تبدیلی مقامی مارکیٹ اور اس کے صارفین کی خدمت کیلئے کاروبار کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرتی ہے۔

Leave a Comment