ٹک ٹاکر بہن پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا بھائی گرفتار

پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک بنانے والی لڑکی پر غیرت کے نام پر قاتلانہ حملہ کرنے والے بھائی کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشنز سیل کی کی طرف سے ایک کارروائی کے دوران ٹک ٹاک بنانے والی لڑکی پرغیرت کے نام پر قاتلانہ حملہ کرنے والے اس کے سگے بھائی کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز سیل نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی مدد کے ساتھ سلطان احمد نامی ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ سلطان احمد نے غیرت کے نام پر معروف ٹک ٹاکر ثمینہ اور اپنی سگی بہن پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سلطان احمد مقدمے کی مدعیہ ثمینہ حقیقی بھائی ہے اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے عمان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور ملزم کا نام عارضی قومی شناختی فہرست(پی این آئی ایل) میں شامل ہونے کی وجہ سے پکڑا گیا۔

پنجاب پولیس نے ملزم کے کوائف پی این آئی ایل لسٹ میں درج کروا رکھے تھے جسے ایف آئی اے کی مدد سے فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم سلطان احمد نے گزشتہ مہینے قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن ثمینہ پر قاتلانہ حملہ کر دیا تھا، واقعے کی ایف آئی آر قلعہ دیدار سنگھ تھانہ میں درج ہے۔

Leave a Comment