بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم گزشتہ 5 سال کے دوران پہلی بار ٹاپ 10 بیٹرز کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث بابراعظم ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ بابر اعظم 3 درجہ تنزلی کے بعد نویں سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے، بنگلادیش کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی، 4 اننگز میں صرف 64 رنز جوڑ سکے۔قومی بلے باز پچھلی 16 اننگز میں ایک نصف سنچری بھی نہیں بناسکے جبکہ سعود شکیل کی بھی 7 درجہ تنزلی ہوگئی۔