پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے،پاکستان ٹیم ایک ہے اور متحد ہو کر کھیلی، ٹیم سے کوئی اُمید نہیں کر رہا تھا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پوری اُمید ہے دنیا کی ٹیموں نے ہم سے سیکھا ہو گا، آسٹریلیا سے جیت سے سیکھنے کا عمل شروع ہوا ہے۔
ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارے گولز اور ہدف بڑے بڑے ہونے چاہئیں، چیمپئنز ٹرافی، ورلڈ کپ اور اولمپکس جیسے ٹائٹل جیتنے ہیں، کسی بھی ملک جائیں گے، تاریخ رقم کریں گے۔کپتان نے مزید کہا کہ 22 سال اور 23 سال سے نہ جیتنے والی باتیں ختم کریں گے، کرکٹ میں جیت کی نئی تاریخیں درج کریں گے، ہم سب ایک ہو کر ایک جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو خط لکھ دیا
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں سب سے فیڈ بیک لیتا رہا، مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے مشورے کرتا رہتا ہوں، ون ڈے سیریز جیتنے کی خوشیاں منائیں لیکن پاکستانی ستارے کا خیال رکھیں، خوشی میں کوئی ایسا کام نہ ہو جائے کہ ہمارا ستارا اثر انداز ہو