محکمہ پاسپورٹ کے مطابق فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے پاسپورٹس کا بیگ لاک صفر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک زیرو ہوچکا ہے جبکہ زیر التوا پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اب تک 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کر دیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی پاسپورٹس کا بیگ لاک پرسوں تک صفر ہوجائے گا، اس کے علاوہ فارن مشنز کے ذریعے اپلائی کیے گئے 17 ہزار 500 پاسپورٹس بھی کلیئر ہیں، آن لائن اپلائی کیے گئے 17 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹس کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی شفٹوں میں کام کیا جا رہا ہے