وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ فیسوں میں تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (ایم آر پی)، اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے مختلف فیسیں مقرر کی گئی ہیں۔
یہ فیسیں پاسپورٹ کی مدت، صفحات کی تعداد اور پاسپورٹ کے اجرا کی ترجیحی سطح (نارمل،ارجنٹ یا فاسٹ ٹریک) کی بنیاد پر مختلف رکھی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ای پاسپورٹ کی فیس کو 36 اور 75 صفحات کے حساب سے الگ الگ رکھا گیا ہے،36 صفحات والے ای پاسپورٹ 5 سال کیلئے،کی نارمل فیس 3,000 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 15,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
75 صفحات کے ای پاسپورٹ 5 سال کیلئے،کی نارمل فیس 15,500 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 27,000 روپے ہوگی۔
36 صفحات کا ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 13,500 روپے اور ارجنٹ فیس 24,750 روپے تک مقرر کی گئی ہے،جبکہ75 صفحات کے ای پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس 16,500 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 27,000 روپے ہوگی۔
دس سالہ مدت کیلئے 75 صفحات والے ای پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس 24,750 روپے اور ارجنٹ فیس 40,500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کیلئے فیس کا تعین پاسپورٹ کی مدت اور صفحات کے حساب سے کیا گیا ہے۔36 صفحات والے پاسپورٹ 5 سال کیلئے مدت کی نارمل فیس 4,500 روپے،ارجنٹ فیس 7,500 روپے جبکہ فاسٹ ٹریک فیس 13,500 روپے ہوگی،جبکہ 72 صفحات کا پاسپورٹ10 سال کی مدت کیلئے کی نارمل فیس 6,700 روپے،ارجنٹ فیس 11,200 روپے اور فاسٹ ٹریک فیس 16,200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
72 صفحات کے پاسپورٹ کی 5 سال مددت کیلئے کی نارمل فیس 8,200 روپے،ارجنٹ فیس 13,500 روپے اور فاسٹ ٹریک فیس 19,500 روپے رکھی گئی ہے۔
100 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 5 سال کی مددت کیلئے نارمل 9,000 روپے،ارجنٹ 18,000 روپے جبکہ فاسٹ ٹریک 23,000 روپے ہے۔
دس سال کیلئے 100 صفحات کے ایم آر پی پاسپورٹ کی نارمل فیس 13,500 روپے،ارجنٹ 17,000 روپے اور فاسٹ ٹریک فیس 32,000 روپے ہوگی۔
خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے پہلی، دوسری اور تیسری مرتبہ گم شدہ پاسپورٹ کی فیسوں میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
پہلی مرتبہ گمشدہ پاسپورٹ کیلئے فیس 54,000 روپے،دوسری مرتبہ گمشدہ پاسپورٹپر فیس میں اضافہ کر کے 108,000 روپے،جبکہ تیسری مرتبہ پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں بھاری فیس یعنی 3 لاکھ 56 ہزار روپے وصول کی جائے گی۔