پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ دسمبر تک نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی کہ 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹوں کو نئے ڈیزائن میں تبدیل کیا جائے گا۔
 انہوں  نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی، کاغذ کی بجائے ایک پلاسٹک کا کرنسی نوٹ بھی متعارف کرایا جائے گا جس کی زندگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
کمیٹی کے اجلاس میں رکن محسن عزیز نے تجویز دی کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 5 ہزار کا نوٹ بند کیا جائے، لیکن گورنر اسٹیٹ بینک نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ 5 ہزار کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔
نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔

Leave a Comment