پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے امریکہ میں بھارتی لڑکی سے منگنی کر لی ۔پاکستانی کرکٹر کی بھارتی لڑکی کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق رضا حسن نےبھارت سےتعلق رکھنے والی غیرمسلم خاتون پوجا سےمنگنی کی،رضا حسن اور پوجا کےدرمیان منگنی کی تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی۔کرکٹررضا حسن کےمطابق جنوری فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی،اس موقع پر رضا حسن نےکہا پوچا ہمارے مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جلد مسلمان ہو جائے گی۔