پاکستان ریلوے پولیس لاہور نےریلوے جنرل سٹور سے 4 ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا تانبا چوری کرتے ہوئے رنگ و ہاتھوں پکڑ لیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق سٹور ملازمین لکڑی سکریب کی اڑ میں قیمتی تانبا گاڑی میں چوری کر کے فرار ہو رہے تھے جس پر سٹور کے دروازے پر ریلوے پولیس نے پکڑ لیا،ریلوے لاہور کے چاروں ملزمان عرصہ دراز سے جنرل سٹور میں کام کر رہے تھے اور اس سے پہلے بھی سٹور کے سامان چرانے کی وارداتوں میں ملوث تھے. ریلوے پولیس لاہور نے بتایا ہے کہ چار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور ان کی پشت پناہی کرنے والے اعلیٰ افسر کے خلاف بھی کاروائی کے لیے حکومت پاکستان کو لکھا جا رہا ہے